وڈھ،ٹریفک حادثے میں میں ایک شخص جاں بحق،6افراد زخمی

وڈھ(ڈیلی گرین گوادر) وڈھ کے مختلف علاقوں میں تین ایکسیڈنٹ ایک شخص جانبحق چھ افراد شدید زخمی ۔قومی شاہراہ دراکھالہ عبدالرؤف اسٹاپ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص کے جان بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ کلی براہمزئی کے قریب کوچ کی ٹکر سے موٹرسائکل سوار دو افراد زخمی وڈھ ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔ تیسرے حادثے میں کاکاھیر ٹک کراس کے قریب فیلڈر گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائيکل سوار غلام قادر لہڑی ایک خاتون بچے سمیت چار افراد شدید زخمی۔زحمیوں کو فوری طورپر وڈھ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔گاڑی موقع سے فرار لیویز فورس نے بروقت کارواٸی کرکے خضدار سے گرفتار کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے