بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے بات چیت سے ہی حل ہو گا، نواب رئیسانی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)نواب اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قومی مسئلہ فوج کشی، گرفتاریوں، زبردستی لوگوں کو اْٹھا کر لے جانا اور گم کردینا معاملات کو زیادہ خراب کررہا ہے، بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور بات چیت سے ہی حل ہو گا اگر طاقت مسلہ کا حل ہوتا تو بڑی بڑی فوجیں طاقت سے حل کرتیں شکست سے دوچار نہیں ہوتیں۔