بلوچستان میں کورونا وائرس سے ایک اور مریض انتقال کرگیا،31 نئے کیس رپورٹ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں کورونا وائرس سے ایک اور مریض انتقال کرگیا اموات کی تعداد 371ہوگئی جبکہ 4.55 فیصد مثبت کیسز کی شرح31 نئے کیس رپورٹ، محکمہ صحت بلوچستان کے میڈیا کوارڈنیٹر ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ایک اور مریض کی وفات ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں کورونا وائر س سے ہونے والی اموات کی تعداد 371ہوگئی ہے انہوں نے بتایا کہ صوبے میں 31 نئے کیس پورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 35017 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 83 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 34324 ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 322 ہے جن میں سے 9 مریض ہائی آکسیجن فلو پر زیر علاج ہیں جبکہ 6 مریض بغیر آکسیجن کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔