بلوچستان عوامی پارٹی کی وزارت نہ ملنے پر وفاقی حکومت چھوڑنے کی دھمکی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی نے وزارت نہ ملنے پر وفاقی حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔ آج سینیٹ اجلاس میں ایوان سے واک آؤٹ بھی کر دیا۔

سینیٹر پرنس عمر احمد زئی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان عوامی پارٹی کو گرے لسٹ میں ڈال رکھا ہے، وفاقی کابینہ میں نمائندگی نہیں دی گئی تو آئندہ اجلاس میں نہیں آئینگے۔ سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ حکومتی ارکان کا رویہ یہی رہا تو جواب مل جائے گا۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے دعوت دی کہ بے اے پی اپوزیشن بنچز پر آجائے، محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔

بی اے پی اراکین کے واک آؤٹ پر وفاقی وزراء شبلی فراز اور اعظم سواتی انہیں منا کر واپس ایوان میں لے آئے۔ ایوان واپسی پر سینیٹر منظور کاکڑ نے کہاکہ وزارت کے لیے نہیں، بلوچستان کے حقوق کے لیے واک آوٹ کیا۔حکومتی ارکان کا رویہ یہی رہا تو آپ کو جواب مل جائے گا۔صورتحال پر شبلی فراز نے کہا کہ بی اے پی ہماری اتحادی ہے اور رہے گی۔ واضح رہے کہ 4 آزاد سینیٹرز کی حمایت کیساتھ سینیٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے راکین کی تعداد 12 جبکہ قومی اسمبلی میں 6 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے