گورنر بلوچستان کا نواب رئیسانی سے ملاقات،صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ ہمارا صوبہ آمن کا گہوارہ رہا ہے اور یہاں صدیوں سے آباد اقوام شاندار اقدار اور روایات کے امین ہیں۔ لہٰذا ضروری ہے کہ ملک وصوبے کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کی خاطر ہمیں سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سابق وزیر اعلی و چیف آف ساروان، رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم رئیسانی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران ملک و صوبے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔