مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق تین خواتین زخمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق تین خواتین زخمی ہوگئیں، ریسکیو حکام کے مطابق جمعہ کو مکران کوسٹل ہائی وے پر ھور ندی کے قریب بس اور سوزکی میں ٹکر کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 2افراد راڑا اور اویس جاں بحق جبکہ حسینہ،زینت،نگینہ نامی خواتین زخمی ہوگئیں ریسکیوحکام نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا مزید کاروائی جاری ہے۔