پشین، لیویز فورس کارروائی مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان گرفتار
پشین(ڈیلی گرین گوادر) بوستان لیویز فورس کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان گرفتار کرلئے گئے، تفصیلات کے مطابق بوستان لیویز نے ڈپٹی کمشنر پشین ظفرعلی محمدشہی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کاریزات محمدسلیم کاکڑ کے زیرنگرانی مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان نجیب اللہ ولد حاجی امین اللہ سکنہ کلی فیض آباد بوستان تحصیل کاریزات اور محمد صدیق ولد فولاد خان سکنہ کلی خنائی بابا تحصیل کایزات بوستان گرفتار کرلئے، ملزمان گزشتہ چند عرصے سے علاقے میں بھتہ خوری سمیت کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی اور برہنہ ویڈیوز بنا کر بچوں کو بلیک ملینگ کر رہے تھے ان کے خلاف متاثرہ بچوں کے والدین نے مقدمہ درج کیا تھا لیویز کے مطابق مذکورہ نامزد ملزمان کافی عرصے سے علاقے میں بھتہ خوری اور بلیک ملینگ میں بھی ملوث تھے۔