نصیر آباد، ٹریفک حادثہ، 4 طالب علم زخمی

ڈیرہ مرادجمالی (ڈیلی گرین گوادر) نصیر آباد کے مینگل کوٹ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں چار طالب علم شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا گیا بس ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود مینگل کوٹ کے قریب مسافر بس نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری دی جس کے نتیجے میں سکول سے چھٹی کر کے گھر جانے والے چار طالب علم غلام فرید عبدالنبی میرل اور غلام مرتضی شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے بس ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے