محکمہ قانون میں انٹرن شپ کے مواقع فراہم کئے جائیں گے، ڈاکٹر ربابہ بلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قانون پڑھنے والے طالب علموں کو پیشہ ورانہ امور سے عملی واقفیت اور استعداد کار میں اضافے کے لیے محکمہ قانون میں انٹرن شپ کے مواقع فراہم کئے جائیں گے اس مقصد کے لئے آئندہ سال کی ایس این ای میں تجاویز بھیجی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سیکرٹری قانون ڈاکٹر محمد اکبر حریفال سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری قانون شجاع حسین کھوسہ بھی موجود تھے پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور نے کہا کہ بلوچستان کے لاءکالجز سے ہر سال سینکڑوں طلبہ فارغ ہوتے ہیں تاہم ڈرافٹنگ سمیت قانون سے متعلق دفتری امور سے متعلق عدم واقفیت کے باعث وہ کئی سال تک اپنی صلاحیتوں کو متعلقہ سمت پر گامزن نہیں کرپاتے اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ لاءکے طالب علموں کو انٹرن شپ پر قانونی امور سے متعلق عملی واقفیت دی جائے تاکہ انہیں محکمہ قانون کے تجربہ کار افسران کے زیر سایہ کام کرنے کا موقع ملے اور آگے جاکر یہ جوان بہتر طور پر اپنی فیلڈ میں خدمات سر انجام دے سکیں، پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے محکمہ قانون میں اصلاحات اور متحرک اقدامات پر سیکرٹری لاءڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد اکبر حریفال کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے قوانین پر مشتمل والیمز کی طباعت کے مشکل ٹاسک کو ڈاکٹر محمد اکبر حریفال اور ان کی ٹیم نے جس محنت سے مکمل کیا ہے وہ بلوچستان میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے کہا کہ محکمہ قانون انتظامی محکموں کی رہنمائی کے لیے ہمہ وقت متحرک کردار ادا کرتا رہے گا اور محکمہ قانون کو ایسی مثبت سمت پر استوار کیا جائیگا جہاں سسٹم افرادی کردار کا محتاج نہیں ہوگا بلکہ موثر پالیسز کے تسلسل سے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے گا سیکرٹری قانون ڈاکٹر محمد اکبر حریفال نے پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کے پختہ عزم اور محکمہ کی بہتری کے لئے تجویز کردہ اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں محکمہ قانون اپنی قانونی خدمات کے دائرہ کار کو مزید بہتر بناکر مفاد عامہ کے قوانین کو معاشرتی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لئے متحرک کردار ادا کرے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے