بلامعاوضہ انصاف کی فراہمی کے لیے محتسب موثر ادارہ ہے،وفاقی و صوبائی محتسب

بھاگ (ڈیلی گرین گوادر)وفاقی و صوبائی محتسب اعلی کا دورہ بھاگ کھلی کچہری کا انعقاد تحصیلدار بھاگ سید اللہ یار شاہ سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت کی وفاقی و صوبائی محکموں سے متعلق عوام نے شکایات کے انبار لگادیے تفصیلات کے مطابق صوبائی محتسب نذر محمد بلوچ وفاقی محتسب ایڈوائزر غلام سرور بروہی بدھ کی شام بھاگ وکلاء بار کی دعوت پر مختصر دورے پر بھاگ پہنچ گئے ان کے ہمراہ اسسٹنٹ رجسٹرار ودیگر موجود تھے محستب اعلی نے بھاگ میں پانی پینے کے تالاب کا معائنہ کیا بعد ازاں اے سی آفس بھاگ میں کھلی کچہری میں شرکت کی جس میں تحصیلدار سید اللہ یار شاہ ممتاز عالم دین مسؤل وفاق المدارس مفتی کفایت اللہ اہکشن کمیٹی کے چیرمین عبدالستار بنگلزئی جنرل سیکریٹری کامریڈ ٹکا خان فنانس سیکریٹری گل محمد ہانبھی کامریڈ وفا مراد سومرو عبد الغنی بلوچ غلام حسین بلوچ کامریڈ نور احمد جاموٹ کامریڈ فیاض احمد جاموٹ ایڈوکیٹ محمد پناہ ایڈوکیٹ قاضی احتشام قاضی حضور جان کامریڈ حفیظ بلوچ گیلا رام صحافیوں سمیت و اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں موجود تھے اس موقع پر ایکشن کمیٹی چیرمین عبدالستار بنگلزئی نے بھاگ کے مختلف سرکاری محکموں اور سڑکوں کی عدم تکمیل کامریڈ نوراحمد نے بھاگ میں آب پاشی اور وفا مراد سومرو نے آب نوشی ودیگر گیس پریشر کی کمی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ایگریکلچر لائیو اسٹاک ہسپتال سول ہسپتال میں میڈیسن اور لیڈی ڈاکٹر کی عدم سہولت شہر میں میونسپل کمیٹی کی ناقص کارکردگی سمیت وفاقی و صوبائی محکموں کے متعلق درپیش مسائل کی جانب صوبائی و وفاقی محتسب کی توجہ مبذول کرائی گئی جنہیں نوٹ کرلیا گیا جبکہ انفرادی مسائل کے حوالے سے کئی درخواستیں بھی جمع کرائی گئیں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی محتسب اعلی نذر محمد بلوچ و وفاقی محتسب ایڈوائزر غلام سروربروہی نے کہا کہ وفاقی و صوبائی محتسب عوام کی شکایات کی روشنی میں مسائل کے حل کیلیے کوشاں ہے بلامعاوضہ انصاف کی فراہمی کے لیے محتسب موثر ادارہ ہے جہاں بغیر کسی رکاوٹ کے نہ صرف سنی جاتی ہیں بلکہ دائر درخواستوں پر مختصر مدت میں فیصلہ بھی کیا جاتا ہے انہوں نے کہا ادارہ محتسب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے جہاں نہ صرف باالمشافہ بلکہ خط ای میل اور سوشل میڈیا کے زریعے باآسانی درخواست دی جاسکتی ہے جائز شکایات پر فوری کاروائی کا آغاز کیا جاتا ہے ساٹھ دن کے ریکارڈ مدت میں شکایت سے متعلق فیصلہ بھی کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اداروں میں بد انتظامی بد عنوانی اور ناقص کارکردگی سے متعلق شہری بغیر کسی جھجک کے رابطہ کریں ان کی شکایات کا نہ صرف ازالہ کیا جائے گا بلکہ اس عمل سے سرکاری محکموں کی کار کردگی میں بہتری لانے کیلیے ناگزیر اقدامات میں معاونت بھی مل جائے گی محتسب اعلی نے کہا صوبائی و وفاقی محتسب بلوچستاں پر خصوصی توجہ دے رہا ہے تواتر کے ساتھ مختلف اضلاع کے دورے کررہے ہیں تاکہ دور دراز علاقوں کے بسنے والوں کی شکایات ان کی دہلیز پر سننے اور ازالے میں آسانی ہو عوام کی جانب سے صوبائی وفاقی محتسب اعلی کا پہلی بار علاقے کا دورہ اور مسائل سننے کیلیے کھلی کچہری کے انعقاد پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی گئی کہ مستقبل میں بلامعاوضہ انصاف کی فراہمی کے آسان مواقع فراہم کیے جائیں گے بعد ازاں جامعہ دارالعلوم میں بھاگ میں ٹی پارٹی دی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے