ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اورمدت تکمیل کی پابندی کومدنظررکھا جائے، نورمحمد دمڑ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دمڑ کی سیکرٹری  وزارت منصوبہ بندی و ترقی عبدالعزیز عقلی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں رواں مالی سال کے فیڈرل پی ایس ڈی پی بجٹ سے بلوچستان میگا پراجیکٹس کا جائزہ فیڈرل پی ایس ڈی پی سے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمل کی پیشرفت پرغور اور منصوبوں کو مقررہ مدت میں تکمیل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری پلاننگ سیکرٹری پلاننگ عبدالعزیز عقلی نے صوبائی وزیر خزانہ کو  بلوچستان میں سڑکوں کی تعمر نو،توسع اوردورویہ شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اور وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ ملاقات میں وفاق اور بلوچستان کے درمیان ترقاتی منصوبوں پراشتراک کار اورروابط بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی نے کہا کہ پی ایس ڈی پی بجٹ میں بلوچستان کے عوام کی فلاح وبہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان حکومت میگایپراجکٹس کی شناخت کرے تاکہ رواں مالی سال میں ایسے منصوبوں کو ترقیاتی بجٹ میں شامل کیا جا سکے۔ سینئر صوبائی وزیر خزانہ نے کہاکہ وفاق اور بلوچستان کے درمیان ترقاتی منصوبوں پراشتراک کار اورروابط بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہونے کے تحت بلوچستان کو پی ایس ڈی پی ترقیاتی بجٹ میں زیادہ شئیر دینے کی توقع کرتے ہیں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عوام کی ضروریات اورمسائل کو مدنظر رکھ کر ترقیاتی منصوبے تیار کیے جانے چاہئیں مزید ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اورمدت تکمیل کی پابندی کو مدنظر رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے