بلوچستان پولیس کے 62 سب انسپکٹرزکوانسپکٹر کےعہدے پرترقی دے دی گئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان پولیس کے 62سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے محکمانہ پروموشن کمیٹی کی سفارش پر کوئٹہ رینج کے 35،نصیر آباد کے 14،قلات اور مکران کے 4، 4،سبی اور ژوب کے 2، 2 اور رخشان کے1 سب انسپکٹر کو انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے