کوئٹہ ، ایف آئی اے کی کاروائی ایک ارب روپے سے رقم حوالہ ہنڈی کرنے میں ملوث مفرورملزم گرفتار
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں ایف آئی اے کی کاروائی ایک ارب روپے سے رقم حوالہ ہنڈی کرنے میں ملوث مفرور ملزم گرفتار کرلیا گیا،ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر بشیر سومرو نے بتایا کہ ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے کوئٹہ میں کاروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم آغا صابر کو گرفتار کرلیا، ملزم ایف آئی اے کو ایف آئی آر نمبر 30/2021میں مطلوب تھا انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم پر 1ارب 2کروڑ 69ہزار روپے سے زائد رقم ایک شخص کے فرضی کاروبار کے ذریعے حوالہ ہنڈی کرنے کا الزام ہے جبکہ اسکا ایک ساتھی پہلے سے گرفتار ہے، انہوں نے بتایا کہ ملزم اپنے آپ کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی بلوچستان کا ملازم بتاتا ہے ملزم کو تھانے منتقل کر کے اس سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے