چاغی ، اختیارات کے ناجائز استعمال پر دولیویز اہلکارمعطل
دالبندین(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر چاغی نے اختیارات کاناجائز استعمال کرنے پردو لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد کے مطابق آمین آباد کراس میں مزدا ٹرک روک کر ویران علاقے میں لے جانے والے دو لیویز اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری شروع کروادیا ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا تحقیقات جاری ہے اس میں جو بھی ملوث پایا گیا انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی انھوں نے مزید بتایا کسی صورت میں غلط سرگرمیوں ملوث اہلکاروں کو نہیں بخشا جائے گا ضلع کے اندر امن وامان عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات ہیں۔