سبی،تبلیغی اجتماع 10فروری سے شروع ہوگا

سبی (ڈیلی گرین گوادر) سبی کا سالانہ تاریخی تین روزہ تبلیغی اجتماع 10فروری بروز جمعرات کل سے شروع ہوگا اجتماعی دعا 13فروری بروز اتوار صبح8بجے ادا کی جائے گی سیکیورٹی وصحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی انتظامات خیمہ بستی شہر و مصنوعی بازار قائم لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید سبی پہنچنا شروع قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع مہنگائی بے قابو کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کو آگ لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سبی کا تاریخی مذہبی سالانہ تبلیغی تین روزہ اجتماع 10فروری بروز جمعرات سے شروع ہوگیا سالانہ تین روزہ اجتماع کی نگرانی تبلیغی جماعت کے صوبائی امیر ڈاکٹرمولانا روح اللہ کریں جبکہ مختلف انتظامی کمیٹی کے لئے مجلس شوری کے ممبران مولانا غلام حیدر، مولانا محمد یوسف، مولانا عبدالہادی، مولانا حاجی عبدالمجید، مولانا عبدالحمید ہونگے جو مختلف کمیٹیوں کی سربراہی کریں گی تین روزہ تبلیغی جتماع میں ملک بھر کے ماہم علماء کرام کی آمد بھی متوقع ہے تین روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے ملک بھر سے لاکھوں افراد سبی پہنچنا شروع ہوگا جبکہ قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی تیز تر ہوگیاسبی کے علاقہ لونی روڈ میر چاکر خان رند یونیورسٹی قریب اجتماع گاہ میں حد نظر خیمہ بستیاں آباد ہوگئیں ہے جبکہ اجتماع کیلئے خصوصی پنڈال تیار کیا گیا ہے جس میں 7لاکھ سے زائد افراد کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے سالانہ تبلیغی اجتماع کی سیکورٹی کیلئے کنٹرول روم کے علاوہ سبی اسکاؤٹس پولیس چوکی بھی قائم کردی گئی ہے پنڈال میں داخل ہونے اور لوگوں کی حفاظت کیلئے 500زائد رضاکار، 182پویس اہلکار جس میں ایس ایس پی سبی میر دوستین خان دشتی کی سربراہی میں 2 ڈی ایس پی،5 انسپکٹرز24 حوالدارز150 کانسٹیبلز شامل ہے جبکہ تحصیلدار سمیت کئی لیویز اہلکار حساس اداروں کے جوان بھی اجتماع میں آنے والوں کی سیکیورٹی کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیں گے کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ڈی آئی جی سبی کی خصوصی ہدایات پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں اجتماع میں ملک بھر سے آنے والوں کے علاج معالجے کیلئے بھی خصوصی انتظامات موقع پر موجود ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو چیف سیکرٹری کی ہدایات پر ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی کی سربراہی میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ہسپتال سبی کے مایاناز ڈاکٹرز، سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے رضا کار بھی اپنی خدمات سرانجام دیں گے سالانہ اجتماع میں لوگوں کی ضرورت زندگی کو اجتماع گاہ میں فراہم کرنے کیلئے مصنوعی بازار بھی قائم کیا گیا ہے جس میں کھانے پینے کے اشیاء مرغی گوشت کی فروخت کے انتظامات بھی موجود ہے جبکہ کپڑوں سمیت دیگر اشیاء کی فروخت کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں تاہم مہنگائی آسمان سے بات کرتی نظر آتی ہے ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی حاجی غلام عباس بوہڑ کی نگرانی میں صفائی کے بہترین انتظامات بھی کئے گئے ہے سبی کے تین روزہ سالانہ اجتماع اور سبی شہر کی سیکیورٹی کیلئے شہر کے داخلی خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل بھی شروع کردیا ہے سالانہ اجتماع تین روز تک جاری رہے گا اجتماعی دعا 13فروری بروز اتوار صبح 8بجے ادا کی جائے گی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے