بلال یاسین حملہ کیس، نسیم وکی کے والد اور بھائی کی عبوری ضمانت منظور
لاہور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین پر حملہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی اور میاں نسیم وکی کے والد میاں حامد محمود اور بھائی میاں اسد کی عبوری ضمانت 1،1 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی گئی ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نسیم وکی کے والد میاں حامد محمود اور میاں اسد کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرلی اور دونوں ملزمان کو 18 فروری تک گرفتار کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ دونوں ملزمان کو گواہ کے بیان کی روشنی میں نامزد کیا گیا، ملزمان کا بلال یاسین پر حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے ، عدالت دونوں کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔