الیکشن کمیشن کافیصل واڈا کاجھوٹا حلف نامہ جمع کرانے پر نا اہل قرار دینا خوش آئند ہے، سردارسربلند جوگیزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ترجمان سردارسربلند جوگیزئی نے الیکشن کمیشن کی طرف سے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واڈا کو نا اہل قراردینے کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پیپلزپارٹی کے موقف کی جیت ہوئی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے ہمیشہ عوام کے ساتھ جھوٹا بولا جس کا واضح ثبوت فیصل واڈا کا دوہری شہریت سے متعلق الیکشن کمیشن میں جھوٹا حلف نامہ جمع کرانا ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور انکے دیگر قائدین نے ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے عوام کو بے وقوف بنایا ہے اورانصاف سے بھاگنے کی کوشش کی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل کی جانب سے فیصل واڈا کے خلاف جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے فیصل واڈا کو نا اہل قرار دیا ہے جو پاکستان پیپلز پارٹی کے موقف اورحق کی فتح ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی فیصل واڈا کو سینٹ کی سیٹ سے نا اہل قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کوسراہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فیصل واڈا کی نااہلی کے بعد پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئی ہیں اسکے بعد سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کی باری ہے پاکستان پیپلز پارٹی نا اہل سلیکٹڈ عمران نیازی کوگھر بھیج کر دم لے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے