ینگ ڈاکٹرز پیرامیڈیکس او پی ڈی کا بائیکاٹ ختم کرکے صوبے کے غریب عوام پر رحیم کریں، حاجی نورمحمد دمڑ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بی اے پی کے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حکومت ینگ ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس کے جائز مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ جائزہ لے رہی ہے ینگ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور محکمہ صحت کا عملہ کافی عرصے جاری او، پی، ڈی کا بائیکاٹ ختم کرکے صوبے کے غریب عوام پر رحیم کرے ینگ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس کے مطالبات کا جائیزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر صحت کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوکہ ینگ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس کے جائز مطالبات کا جائزہ لیکر رپورٹ مرتب کرکے حکومت پیش کرنے کیلئے پیش رفت شروع کی گئی ہے ڈاکٹرز احتجاج کے بجائے بات چیت سے مسئلے کا حل نکالے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ احتجاج کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے حکومت ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے پیش کردہ تمام مطالبات کا باریک بنی سے جائزہ لے رہے ہیں اور حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ پارلیمانی کمیٹی ڈاکٹروں کا اجلاس منعقدہ ہوا جس میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کے الاؤنسز میں اضافہ کے مطالبہ کا جائزہ لینے کے لیئے قائم سب کمیٹی کی رپورٹ کا جائیزہ لے رہی ہیں اور پارلیمانی کمیٹی اپنی حتمی سفارشات صوبائی حکومت کو پیش کریگی حکومت ینگ ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس کے مطالبات کا جائزہ لیکر حتمی فیصلہ کریگی انہوں نے کہاکہ اگر ینگ ڈاکٹرز ایک قدم آ گے آئے گے تو حکومت دو قدم آ گے آئیگی ڈاکٹر ز اور پیرامیڈیکس،او،پی، ڈی اور دیگر سروسز کوبحال کرکے احتجاج کو ختم کرکے صوبے کے غریب عوام پر رحم کرے صوبائی حکومت ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے جائزمسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے مطالبات کی۔حل کی کوشش کرینگے سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس،نرسرز ودیگر ہیلتھ سٹاف ہمارے ہیروز ہے جنہوں نے کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑرہے ہیں اور کئی ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس ا وردیگر ہیلتھ سٹاف کے اہلکارشہید ہوچکے ہے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس، نرسرز و محکمہ صحت سمیت تمام محکموں کے ملازمین کی جائزمسائل حل کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے