ہرنائی ، کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن زخمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ہرنائی کے علاقے میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن زخمی ہوگیا،لیویز کے مطابق بدھ کو ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں پی ایم ڈی سی کول مائنز لیز نمبر 94 میں مٹی کا تودہ گرنے سے محمد زرین نامی کانکن زخمی ہوگیا، زخمی کانکن کوشاہرگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے کوئٹہ ریفر کردیا گیا