کچھی، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ویکسی نیشن کاعمل تیز
بولان(ڈیلی گرین گوادر)ضلع کچھی میں کرونا وائرس کے ممکنہ پہلاؤ کو روکنے کیلئے کرونا وائرس کی ویکسی نیشن تیز کردی ہے پورے ضلع میں سبی تبلیغی اجتماع کے پیش نظرضلع کے داخلی اور خارجی راستوں کے چار مقامات پر انٹری پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے زائرین اور مسافروں کو کرونا کی ویکسین لگائی جارہے ہے ان خیالات کا اظہارڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایاکہ ڈپٹی کمشنر کچھی شفقت انور شاہوانی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ صحت کچھی کی ٹیم زیر نگرانی ڈاکٹر زاہد،ڈی ایس وی فضل محمد باروزئی،ایم اینڈ ای آفیسر پی پی ایچ آئی ایمل خان کاکڑ،ایم اینڈ ای آفیسر ای پی آئی زائد رئیسانی اور ویکسینیٹرز پر مشتمل ٹیم نے ضلع کچھی میں کرونا وائرس سے حفاظت کیلئے ویکسی نیشن کا عمل شروع کردیا ہے اس سلسلے میں ضلع کچھی کے مختلف چار مقامات پر محکمہ صحت کی ٹیمیں انٹری پوائٹنس پر عوام اور تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والوں کی مفت ویکسین لگارہے ہیں سبی اجتماع میں شرکت کرنے والے زائرین کے پاس اگرپہلے سے کرونا کارڈ موجود ہے تو اپنے پاس رکھیں تاکہ ویکسینین کیلئے عملے کے ساتھ تعاون کرکے اپنے کارڈ دکھائیں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی موجودہ لہر انتہائی خطرناک ہے عوام اپنے آپ اور اپنے پیاروں کو اس وباء سے بچاؤ کیلئے لازمی طور پر ویکسی نیشن کراکر وباء کے وار سے محفوظ زندگی گزاریں۔