کوئٹہ سمیت پورے صوبے کے امن کوخراب کرنے کی سازش میں خفیہ ہاتھ ملوث ہے، سرداریعقوب ناصر
لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سمیت پورے صوبے کے امن کو خراب کرنے کی سازش میں خفیہ ہاتھ ملوث ہے حالیہ نوشکی پنجگور کیچ و تربت کے سانحات رونماء ہوئے ہمیں اسکے خلاف متحد ہوکر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہے حکومت پاک فوج اور عوام نے متحد ہوکر ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہوگا بلوچستان امن کا گہوارہ ہے اور رہے گا انہوں نے کہا کہ عوام کی حفاظت حکومت وقت کی زمہ داری ہے اگر حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیا ہوتا اور اپنے ائینی زمہ داری کو نبھانے میں غفلت اور ناکامی کا مظاہرہ نہ کرتی تو حالات کافی بہتر ہو جاتی انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی صرف پی ڈی ایم کے خوف سے سارا زور ہمارے خلاف لگا کر اپنی اقلیتی اور جعلی حکومت کو بچانے پر صرف کر رہے ہیں حکومت ایوانوں میں لرزہ طاری ہے جب سے میاں شہباز شریف اور آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان تحریک عدم اعتماد کی بات پکی ہوئی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کیو ایم کیو ایم جی ڈی اے کی قیادت سے ہماری بات چیت چل رہی ہے اور پی ٹی ائی کی حکومت سے تمام اتحادی ناراض ہیں اور انہوں نے اپنے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے لہذا حکومت کو اقتدار میں رہنے کا بھی کوئی اخلاقی حق حاصل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بد امنی دہشت گردی لاقانونیت بے روزگاری مہنگائی کے سبب ملک میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے عوام عدم تحفظ اور خوف کا شکار ہیں آج ملک میں کسی کی جان و مال اور عزت وآبرو محفوظ نہیں ہے موجودہ وفاقی اور چاروں صوبوں کی حکومتیں ملک میں معاشی سیاسی بحرانوں اور امن وامان کے قیام میں بری طرع سے ناکام ثابت ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم اور ملک کے وسیع تر قومی مفادات کے خاطر وزارت عظمیٰ سے علیحدگی اختیار کرکے ملک و قوم پر احسان کریں انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی اور امن وامان کی بگڑتی ہوئی سنگین صورتحال میں کوئی بیرونی سرمایہ کار کس طرع ملک میں اپنا پیسہ لگائے گا خوف اور تشدد کے خاتمے کیلئے حکومت کے پاس کوئی ٹھوس پالیسی ہی نہیں وزیر داخلہ شیخ رشید فوری طور پر اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں ان سے نہ ریلوے سھنبل سکا اور نہ داخلہ سکا وہ صرف عمران خان کی خوشنودی کیلئے میڈیا پر بھک بھک کرتے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کو ایک خطرناک ڈگر کے جانب دھکیلا جارہا ہے جسکی پی ڈی ایم کسی صورت اجازت نہیں دیگی انہوں نے کہا کہ 27 فروری اور 23 مارچ ایک لانگ مارچ کرنے کے حوالے سے بھی قیادتوں کا مذکرات ابھی جاری ہیں ممکن ہے کہ ہم ایک ہی مارچ پر متفق ہوجائینگے