شمالی وزیرستان، فورسزاور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملک دشمن ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) شمالی وزیرستان کے علاقے شیواہ میں فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملک دشمن عرفان عرف ابو دردا ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولیاں بر آمد کر لی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد عرفان عرف ابو دردا فورسز پر حملے، اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے