حق دوتحریک کی حمایت اور20فروری کو کوئٹہ میں عوامی احتجاجی دھرنا ہوگا، مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنو ں کی بدولت انشاء اللہ عوامی مسائل اجاگراورحل ہو ں گے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ کے لاکھوں شہریوں کے سلگتے مسائل حل ے پینے کاصاف پانی،بجلی،گیس لوڈشیڈنگ،تعلیم وصحت کے مسائل کو حل کرے بدقسمتی سے حکومتی نمائندے خاموش،غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں جو مناسب نہیں۔حق دوتحریک کی حمایت اور 20فروری کو کوئٹہ میں عوامی احتجاجی دھرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ عوام کاسننے والا کوئی نہیں،مسائل میں روزبروزاضافہ ہورہا ہے ہر طرف بدعنوانی بدامنی اور کرپشن وکمیشن کا دوردورہ ہے بلوچستان وکوئٹہ میں لوٹ مار کا خاتمہ ہوتا ہے نہ احتساب کرنے والاکوئی ہے۔بدقسمتی سے بلوچستان کے وسائل بلوچستان کے عوام پر خرچ نہیں ہورہے۔سیندک،ریکوڈک اورسی پیک سمیت گیس کے ذخائر لوٹے جارہے ہیں بلوچستان کے منتخب نمائندے غافل،بدعنوانی عام ہیں۔جماعت اسلامی عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کے قیام کیلئے کوشاں ہیں۔انشاء اللہ جماعت اسلامی ہی بلوچستان کے مسائل حل کریں گی عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں مسائل کواجاگرا وران کو حل کرنے کیلئے جماعت اسلامی کے دھرنوں اوراحتجاج میں ہماراساتھ دیں جماعت اسلامی ذاتی وپارٹی کیلئے نہیں عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کررہی ہے۔ عوام دیگر متقدر قوم پرست واسلام پرست جماعتوں کی کارکردگی سے مایوس ہیں کئی دہائیوں سے حکومت میں رہنے والی پارٹیوں نے عوام کو ہر موقع پر مایوس کیے جبکہ خود یہی لوگ ہر حوالے سے مالامال ہوئے۔بدعنوانی وبدامنی انہی کے دور میں بڑھ رہی ہے باربارالیکشن کے دنوں میں عوام سے وعدے کیے جاتے ہیں الیکشن کے دنوں میں عوام سے وعدے کرنے والے کامیابی کے بعد منظر سے غائب ہوجاتے ہیں عوام آئندہ الیکشن میں ان موروثی مفادپرست جماعتوں کو مسترد کرکے دیانت دار حقیقی دین دار جماعتوں کا ساتھ دیں تاکہ مسائل کے حل کی راہ ہموار اوربدعنوانی کا خاتمہ ہوآئینی قانونی حقوق کے حصول کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے انشاء اللہ عوام کی قوت وتائید سے ہم جدوجہدمیں کامیاب ہوجائیں گے