کوئٹہ اور اوستہ محمد میں سرکاری گوداموں میں کروڑوں روپے مالیت کی گندم غائب، زمہ داران کے خلاف ریفرنس دائر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیب بلوچستان نے پی آر سی کوئٹہ کے انچارج اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نجیب اللہ اور پی آر سی اوستہ محمد کے فوڈ گرین سپروائزر امید علی کی جانب سے مبینہ طور پر ہزاروں گندم کی بوریاں غائب اور خراب ظا ہر کر کے کروڑوں روپے کی کرپشن کے انکشاف پر قانونی کاروائی کے بعد ملزمان کے خلاف قومی خزانے کو نا قابلِ تلافی نقصان پہنچانے اور اختیارات کا ناجائز استعمال پر ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو بلوچستان کی پی آر سی کوئٹہ کے انچارج اسسٹنٹ فوڈ کنڑولر نجیب اللہ اور پی آر سی اوستہ محمد کے فوڈ گرین سپروائزر امید علی کے خلاف جاری تحقیقات کے نتیجے میں یہ حقائق سامنے آئے کہ ملزمان نے پی آر سی انچار ج کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں گندم کی بوریاں وصول کیں، ملزم نے اس دوران اس سٹاک میں سے گندم کی بوریاں خراب ظاہر کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی خردبرد کی۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو دوران تفتیش ملزمان ان بوریوں کے غائب ہونے کی بابت خاطر خواہ جواز نہیں دے سکے۔ جس پر ملزمان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے