سرکاری ملازمین 10 فروری کو ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنا دیں گے، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) میٹروپولیٹن کارپوریشن کے صدر حبیب الرحمن کاکڑ نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین 10فروری کو ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنا دیں گے کوئٹہ سے بھی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے ملازمین آج کوئٹہ سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں ملازمین کے ایک اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، پنجاب،سندھ حکومتوں کے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین، کلرکس،اساتذہ تنظیموں نے کمر توڑ مہنگائی، تنخواہوں میں اضافے کیلئے 10 فروری جمعرات کو ڈی چوک پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے اور کوئٹہ ودیگر صوبوں سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کے ملازمین بھی آج (9فروری)کو قافلوں کی شکل میں اسلام آباد روانہ ہونگے اور اسلام آباد پہنچ کر پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا دیں گیانہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ سال تنخواہوں و مراعات مں اضافے کا معاہدہ کیا تھامگر ایک سال گزرنے کے باوجود اس معاہدے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ٹرول،گیس،بجلی،دالیں،گھی،چینی،آٹا ویگر اشیاء کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں جس کے باعث ملازمین اورسفید پوش طبقہ دو وقت کی روٹی کا محتاج ہوچکا ہے حکومت فوری طورپر ملازمین کو مہنگائی الاونس دینے کا اعلان کرے۔انہوں نے کہا کہ ملازمین نے تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے، اسکیل اپ گریڈ کرنے،عارضی ملازمین کو مستقل کرنے سمیت دیگر مطالبات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت کوپیش کردیا ہے جب تک حکومت مطالبات پر عملدرآمد نہیں کرتی اسوقت تک اسلام آباد میں دھرنا جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ملازمین کو تنخواہوں اور اوور ٹائم کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے