سبی اجتماع کے موقع پر بولان کے تمام تمام تفریحی مقامات پرپنک منانے پرپابندی عائد

بولان(ڈیلی گرین گوادر)سبی اجتماع کے موقع پر بولان کے تمام تفریحی مقامات پر پنک منانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کچھی شفقت انور شاہوانی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مچھ اسد اللہ بلوچ کی نگرانی میں انچارج لیویز تھانہ مچھ عبدالمالک رند بمعہ لیویز فورس کچھی نیبولان کے تمام تفریحی مقامات بلڈوزر کے زریعے مٹی لاد کر تمام راستے بند کردئیے ہیں اس ضمن میں عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سبی اجتماع کے پیش نظر بولان کے تمام تفریحی مقامات پکنک پوائنس کو بند کر دیے گئے ہیں عوام الناس ضلعی انتظامیہ کچھی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے جاری ہدایات پر عمل در آمد کو یقینی بناکر کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچنے کیلئے قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں علاوہ ازیں محکمہ داخلہ کے حکم کے مطابق سبی تبلیغی اجتماع کے موقع پر مورخہ 13فروری کو 12:00am بجے سے لیکر 14فروری صبح 8:00بجے تک رخشان چیک پوسٹ سے آگے مچھ،ڈھاڈر سبی روٹ پر مال بردار، ٹرک،ٹریلرز،آئل ٹینکرز کا داخلہ ممنوع ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے