دیرینہ سلگتے قومی مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی نے دھرنوں کا اعلان کردیا ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ دیرینہ سلگتے قومی مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی نے دھرنوں کا اعلان کردیا ہے۔عوام دیگر موروثی،لسانی جماعتوں کی کارکردگی سے مایوس ہوگئی ہے جماعت اسلامی نے اقتدارمیں نہ ہونے کے باوجود عوام کی بھر پورخدمت کی۔بدامنی وبدعنوانی اورحکومتی نااہلی کی وجہ سے بلوچستان ریگستان بن گیا ہے کوئٹہ کے شہریوں کو پینے کا پانی نہیں مل رہا شہری ٹینکر مافیا کے رحم وکرم ہے عوام 20فروری دھرنے میں شرکت کریں۔بلوچستان کو بجلی گیس لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دیکر رقبے وفاصلوں کی بنیاد پر فنڈزدیے جائیں کوئٹہ کراچی موٹر وے بنائی جائیں۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی عوامی مسائل کے حل،قانون سازی کے بجائے مقتدرقوتوں کی مفادات کا مرکزبن چکاہے۔عوامی اجتماعی مسائل کو سننے وحل کرنے والا کوئی نہیں۔ جماعت اسلامی ہی عوامی مسائل حل کرسکتی ہے۔ اسمبلی میں اختلافات،حکومت گرانا،بنا نا سب نظام کی تبدیلی یا عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے چہرے بدلنے چند افراد کونوازنے کیلئے کیاجاتاہے۔ حق دو تحریک مسائل کوقانونی طریقے سے اجاگراورحل کے بہترین عوامی پلیٹ فارم ہے۔حق دوتحریک کومولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی اخلاص ونیک نیتی کی وجہ سے عوامی پزیرائی مل رہی ہے حق دو تحریک کے خلاف بے بنیادپروپیگنڈہ بند کیا جائے۔نااہل حکمرانوں سے نجات کیلئے جماعت اسلامی عوامی انقلابی جدوجہد کر رہی ہے۔قوم جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوجائے بلوچستان کو آبادی کے بجائے رقبے،فاصلوں،مسائل،غربت،بے روزگاری کی بنیاد پر فنڈزفراہم کیے جائیں۔بلوچستان میں کئی دہائیوں سے کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ موجودہ وسابقہ نااہل حکومتوں کی وجہ سے غریب عوام کی پریشانیاں ومسائل روزبروزبڑھ رہی ہے۔غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیاگیاہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے