سیندک پروجیکٹ کورونا کی کیسسز میں اضافہ بڑی تعداد میں ملازمین کے ٹیسٹ مثبت

چاغی (ڈیلی گرین گوادر)سیندک پروجیکٹ میں کورونا کی کیسسز میں ایک دفعہ پر اضافہ بڑی تعداد میں ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مزدہ میں ڈال کر قرنطینہ کردیا گیا ذرائع کے مطابق سیندک پروجیکٹ میں جب سے کورونا وائرس آیا ہے ملازمین کو چھٹی کے بعد 20 سے پچیس دن قرنطینہ اور متعدد بار ٹیسٹ کرنے کے بعد ڈیوٹی کرنے دیا جاتا ہے اورکوونا ویکسین آتے ہی ملامین کو فسٹ ڈوز ڈیو ڈوز اب بوسٹر ڈوز بھی لگا چکے ہیں اسکے باوجود ٹیسٹ کاپازیٹو آجانے سے ملازمین بھی تشویش میں مبتلا ہے زیادہ ٹیسٹ مثبت آنے کے پیش نظر پروجیکٹ کے اندر دوکانین، اور بنک کو بند کردیا گیا اور ملازمین کے میس سے کھانا لے جانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہیں اب کھانا انکے کواٹرز پہنچا دیا جائے ادھر ملازمین کا کہنا ہے کورونا وائرس کے ویکسنیشن کرنے کے بعد بار بار ٹیسٹ کا مثبت آجانا اور ملازمین کو بھیڑ بکریوں کے طرح مزدہ میں ڈال کر قرنطینہ کرنے لے جانا ملازمین کے استحصال کے علاوہ کچھ نہیں ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور کورونا وائرس کے نام پر استحصال بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ادھر نیشنل پارٹی ودیگر نے اپنی پریس ریلیز میں سیندک پروجیکٹ میں کام کرنے والی چینئز کمپنی کے منیجمنٹ اور پاکستانی آفیسران کی ملی بھگت قرار دیتے ہوئے اس عمل کی شدید مذمت کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے