بیروزگارنوجوانوں کو میرٹ پرروزگارکی فراہمی وزیراعلی بلوچستان اور صوبائی حکومت کا اولین ترجیحی ہے، نورمحمد دمڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سنیئرصوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑنے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہے،صوبے کی ترقی و خوشحالی بیروزگارنوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی وزیر اعلی بلوچستان اور صوبائی حکومت کا اولین ترجیح ہے جس کے تحت تعلیم، صحت اور انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ پر کام کیا جا رہا ہے تعلیم و صحت کے فروغ سے عوام،بلخصوص نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی ہو گی اور وہ مستقبل میں ملک و قوم کی بہتر نمائندگی کر پائیں گے، سنیئرصوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑنے کہا کہ ملک میں قیام امن کیلئے سیکورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلیے فورسز کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،امن کی فضا قائم کئے بغیر ملک کا ترقی کی راہ پر گامزن ہونا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوتا ہے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے صوبے میں دہشت گردی کی حالیہ لہر پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کے جواناور دیگر سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب ملنے سے دہشت گردوں کی کمرٹ ٹوٹ گئی ہے اور چند مھٹی بھر دہشت گرد رہ گئے جوکہ صوبے کی پرامن حالات خراب کرنے اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں لیکن ان کی یہ پیچھے پیٹ وار کرنے سے ہمارے فورسز، حکومت اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہونگے پیچھے پیٹ وار کرنے والے مھٹی بھر دہشت گرد جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہے پاک فوج کے جوان ان مھٹی بھر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے ٹارگیڈٹ آپریشن کرنے میں مصروف عمل ہے جلد صوبے سے دہشت گردوں کی تمام نیٹ ورک کاخاتمہ کرکے دم لے گے۔صوبائی حکومت عوام کی معاشی، سماجی اور اقتصادی ترقی کے اقدامات اُٹھاتے ہوئے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کام کر رہی ہے مفاد عامہ پر مبنی اقدامات سے معاشرے کی ترقی یقینی ہو جاتی ہے اس لئے ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ مفاد عامہ پر مبنی ترقیاتی اقدامات کو ترجیح دیں۔سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ چمن کوئٹہ،کراچی قومی شاہراہ جوکہ ایک قاتل شاہراہ ہے جہاں پر روڈ ایکسیڈنٹ میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چمن،کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ڈبل تعمیر کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہے وزیراعظم عمران خان بلوچستان میں قومی شاہراہوں کی تعمیر اور دیگر عوام کی فلاح و بہبود کے اہم منصوبوں میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں جس کے صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے دورس نتائج برآمد ہونگے،سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ڈیرہ مراد جمالی بس اڈا پر مسافر بس پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہینڈ گرینڈحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں قیمتی انسانی جان کے ضیاء اور دو افراد کے زخمی ہونے پردکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بے گناہ معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہے انہوں نے کہاکہ پاک فوج، ایف سی سمیت تمام سیکورٹی فورسز کے ادارے مرکزی و صوبائی حکومت صوبے میں دہشت گردی کرنے میں ملوث راہ اور انکے ایجنٹوں کے خاتمے کیلئے ایک پیج پر ہے انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی بس آڈے میں ہنڈ گرینڈ حملے میں غریب ریڑھی بان کی شہادت پرانکی درجات بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور غمزادہ خاندان سے تعزیت کااظہار کیا ہے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے