وزیراعظم کل بلوچستان کے علاقہ نوشکی جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر وزیراعظم عمران خان جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے کل بلوچستان جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کل بلوچستان کے علاقہ نوشکی جائیں گے۔ وزیراعظم کو نوشکی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔ عمران خان کوئٹہ میں وزیراعلی بلوچستان اور گورنر سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سیکیورٹی امور سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ عمران خان کو صوبہ میں سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم کو بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ بلوچستان ترقیاتی پیکج میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کا کل معمول کا اجلاس بھی ملتوی ہونے کا امکان ہے۔