حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے عوام کی بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں، نورمحمد دمڑ

کوئٹہ (ڈیلی گر ین گوادر) سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے عوام کی بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں ڈی جی نادرا سے ملاقات کرکے حلقے کے دونوں اضلاع سمیت صوبہ کے عوام کو قومی شناختی کارڈ کے حصول میں درپیش مشکلات دور کرنے اور دور دراز علاقوں میں قومی شناختی کارڈ سے محروم علاقوں میں نادر موبائل وین بجھوانے سمیت دیگر مسائل پر بھی بات چیت کی ان خیالات کااظہارانہوں نے صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر عمرانی کے ہمراہ ڈی جی نادرا سے ملاقات کے بعد اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ڈی جی نادرا سے ملاقات کے دوران لوگوں کے نادرا کے حوالے سے درپیش مسائل ومشکلات پر تبادلہ خیال کیاگیا ڈی جی نادرا نے یقین دلایا کہ عوام کو نادرا کے حوالے سے درپیش جائز مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گے تاکہ کسی بھی شخص کو نادرا کے حوالے سے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو سنیئرصوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد دمڑ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع زیارت وہرنائی کے تمام مسائل انکی اولین ترجیحی ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت صوبے کے عوام کی تمام بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہیں سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں موجودہ حکومت صوبے میں امن وامان کے قیام عوام کی جان ومال کی تحفظ اور صوبے کے عوام کے اجتماعی ترقی کیلئے بھرپوراقدامات کررہے ہیں سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کی ترقی کیلئے پہلے بھی اقدامات کئے تھے اور مزید اقدامات کرکے حلقے کے عوام کے تمام بنیادی مسائل انکی دہلز پر حل کرنا اولین ترجیحی ہے جس کیلئے وہ دن رات کوشاں ہے سنیئر صوبائی وزیر نے کہاکہ ڈی جی نادرا نے حلقے کے دیہی علاقوں میں جلد موبائل نادرا ٹیمیں بجھوانے کی کی یقین دہانی کی ہے جس سے دیہی علاقوں میں لوگوں کو شناختی کارڈ بنانے کی سہولت انہیں کے گھر کی دہلز پر میسر ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے