گوادر،غیر قانونی طور پرمچھلی اورجھینگے کے شکار کرنے والے ٹرالرزمافیا کے خلاف کاروائیاں 84 افراد گرفتار

گوادر (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں محکمہ فشریز، پی ایم ایس اے اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے سمندر میں غیر قانونی طور پر مچھلی اور جھینگے کے شکار کرنے والے ٹرالرز مافیا کے خلاف کاروائیوں میں 84 افراد کو گرفتار اور چار ٹرالروں کو تحویل میں لے لیا۔ضلع گوادر کے ماہی گیروں نے حکومت کی اس حوالے سے کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ حکومت کی کاروائیوں سے اب ضلع گوادر اور لسبیلہ کے مقامی ماہی گیروں کو دوبارہ روزگار کے موقع حاصل ہورہے ہیں۔ضلع گوادر کے ماہی گیروں نے کچھ عرصے قبل گوادر میں ان غیر قانونی ٹرالرز مافیا کے خلاف تقریبا” ایک مہینے طویل دھرنا دیا تھاجبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گوادر جاکر گوادر کے مقامی لوگوں کے مطالبہ پر انکے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کئے۔حکومت کی جانب سے ان کارروائیوں کے بعد بلوچستان کے سمندری حدود میں نایاب اور دوسری اقسام کے مچھلیوں نے رخ کیااور گوادر جیٹی کی رونقیں بھی دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے