کوئٹہ، گیس لیکج کے باعث دھماکہ ایک بچی جاں بحق 2 بچے جھلس کر زخمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 2بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی بخاری ٹاؤن میں گھر میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکے کے نتیجے میں جھلس کرایک بچی بی بی کامیلا ولدعبدالسلام جاں بحق جبکہ بی بی انزلہ اور بی بی خدیجہ جھلس کرزخمی ہوگئیں۔ پولیس نے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔