کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق

کوئٹہ :بلوچستان کے علاقے حاجی شہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حاجی شہر کے علاقے گورمیں رشتے کے تنازعے پرمسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون مسماۃ (س) زوجہ ظریف خان اور ظریف خان ولد عبدالطیف کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ہیں، مقتولین کی نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ لیویز کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے