کوئٹہ، سریاب روڈ پردھماکا 2 سیکورٹی اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکا 2 سیکورٹی اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے،پولیس حکام کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ویلج ایڈ کے مقام پر سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی فورسز اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا یس ایس پی نوید عالم نے بتایا سریاب روڈ دھماکے میں 3 کلو بارودی مواد اور بال بیئرنگ کا استعمال کیا گیا، دھماکاخیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا جو ریموٹ کنٹرول دیوائس سے منسلک کیا گیا تھا دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرلئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی مزید کاروائی جاری ہے
ا٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭