پی ایس ایل 7 لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف
لاہور (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے کے آخری میچ لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے205رنزکا ہدف دے دیا ہے کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا پہلا مرحلہ آج اختتام کو پہنچ جائے گا جس کے بعد دوسرا مرحلہ 10 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا۔
آج کے میچ کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے قائد شاہین شاہ آفریدی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔