ناجائزحکومت کواب مزید کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، مولانا عبد الواسع
لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے سرکی جنگل میں مولوی عبد المتین کے دینی مدرسے کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر میڈیا اور مختلف پارٹیو عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز حکومت کو اب مزید کسی صورت برداشت نہیں کرینگے عمران خان کی حکومت آخری ہچکولے لے رہی ہے انکے ہاتھوں ملک کی سالمیت محفوظ نہیں انہوں نے کشمیر کو مودی پر فروخت کیا ملک کے ہمسائیہ ممالک ایران سعودی عرب یو اے ای اور چین ہم سے نہ راضی ہیں اور نہ حکومت کی پالیسیوں سے خوش ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک حکومت کی کوئی ترجیہح ہی نہیں اور نہ بلوچستان میں اس حوالے سے کوئی کام میں بہتری سامنے آئی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا حالیہ دورہ چین میں بھی انھیں کوئی پذیرائی ملی چار روز تک چینی صدر اور دیگر کا انتظار ملک کی ساکھ کو خراب کرنے کی سازش نظر آئی انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میاں شہباز شریف اور مریم نواز شریف کے درمیاں لاہور میں ملاقات سیاسی قیادت کی معمول کی ایک ملاقات تھی اور اسکے بعد شہباز شریف نے قائد پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فون کرکے تمام تر بات چیت سے آگاہ کیا اور اعتماد میں لیا انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ اتنے گھبرائے ہوئے ہیں کہ میڈیا پر الٹی سیدھی باتیں کررہے ہیں مولانا مکھی نہیں 23 مارچ کو شیر کی طرع دھاڑے مارتا ہوا اسلام آباد میں داخل ہوکر جعلی اور سلیکیٹڈ حکومت کو بھگادینگے انہوں نے کہا کہ حکومت نوے لاکھ اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے چکر میں ای ای ایم لانا چارہی ہے لیکن وہ ووٹ بھی پی ڈی ایم کے جماعتوں کوہی مل گی انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت عوام کے مسائل کے حل کرنے میں بری طرع ناکام ہونے پر اب الیکٹرک ووٹر مشین کے پیچھے کھڑی ہوکر اپنی نااہلی کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے اپوزیشن انکے کرتوتوں کو میڈیا اسمبلی فلور سمیت عوامی فورمز پر ضرور بے نقاب کریگی انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ماضی میں تین حلقے کھولنے پر پورے ملک کو اسمان پر اٹھا دیا تھا اور اسلام اباد کے جانب لاہور سے مارچ کا آغاز کرکے ملک میں انارکی اور سول نافرمانی کے تحریک چلائی اسلام آباد میں دھرنے کے دوران بجلی بلز جلائے اور پارلیمنٹ اور پی ٹی ائی سینٹر پر چڑہائی بھی کی اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا اور یہ کہنا شروع کیا کہ ملک میں پانچ سو افراد بھی مجھے کہیں کہ اقتدار چھوڑ دو تو میں استعفی دینے میں دیر نہیں کرونگا لیکن آج پی ڈی ایم اسمبلی اور کروڑوں افراد احتجاج کر رہے ہیں لیکن وہ کرسی سے چمٹا ہوا ہے ہر بات پر وہ یو ٹرن لینے کے عادی ہیں ہم نااہل حکومت سے کہتے ہیں کہ وہ فوری طور پر افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بحال کرتے ہوئے اسے تسلیم کر ے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہ ملک پر غیر ائینی جعلی اور ناجائز حکومت مسلط ہے جسکی کوئی ائینی و قانونی حیثیت نہیں ہے ہم مسلط کردہ ٹولے کے خلاف پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کر رہے ہیں حکومت کو سپورٹ کرنے والے بھی اب عمران خان سے جان چھڑانے کے چکر میں ہیں اب وہ ایک نیا چوائس ڈھونڈنے کی کوشش میں مصروف ہیں ہم نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے کھندے کو استعمال کرنے سے گریز کیا ہے جے یو ائی عوام کے طاقت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے ملک میں اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کی اجازت کسی صورت نہیں دینگے صوبائی خود مختیاری چھیننے کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ملک میں صدارتی نظام کی بھر پور مخالت کرینگے جے یو ائی فیڈریشن پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے سفید پوش طبقے سے جینے کا بنیادی حق چھین لیا ہے ملک میں عام الیکشن شفاف ہونے چاہیئے حکومت سے کسی بھی مسئلہ پر مذکرات نہیں کرینگے بلکہ اسکے خاتمے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر جعلی مرکزی حکومت سے عوام کو نجات دلائینگے