بلوچستان کے عوام بھیک نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں، ہدایت الرحمان بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حق دوتحریک کے قائدجماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حکمران عوام کوحقوق دینے میں سنجیدہ ہوجائے حق دوتحریک سے کیے گیے وعدوں کی پاسداری کریں ساحل وبارڈرپرروزگاروتجارت کوتحفظ،غیرضروری چیک پوسٹوں کاخاتمہ کریں۔بدامنی پھیلانے والے قوم کے خیرخواہ نہیں۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات قابل مذمت ہیں۔دہشت گردی کے تدارک کے لیے سیکورٹی فورسزذمہ داری اداکریں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گوادرمیں تقاریب سے خطاب کرتے ہوِئے کیاانہوں نے کہاکہ دھرنوں کے ذریعے عوام کومنظم کرکے جائزحقوق حاصل کرلیں گے بدقسمتی سے حکمرانوں کے قول وفعل میں تضادہے۔حکمرانوں کے وعدوں واعلانات پراعتبارنہیں کیاجاسکتا۔قوم ناانصافی،بدعنوانی،بدامنی کے خلاف متحد ہے۔ ہمارے حکمرانوں اور سیکیورٹی اداروں کوملکراہل بلوچستان کوحقوق دیناہوں گیانہوں نے کہا کہ حکمران بلوچستان کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے، بلوچستان کے عوام بھیک نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی اور سابقہ حکومتوں نے اہل بلوچستان عوام کوباربار دھوکا دیا۔حق دوتحریک ونوجوانوں نے تاریخی جدوجہد کے ذریعے مکران ڈویڑن کو حق دلانے کیلئے بھرپورجدوجہدکیا ہے۔32 روزہ دھرنے میں کارکنان نے جس استقامت کا ثبوت دیا، وہ سیاسی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہے۔ پوری قیادت اور کارکنان کو مبارکباد، جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔ عوام حقوق کے حصول،مسائل کے حل اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔ استعماری طاقتوں کے ایجنٹوں کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ غیور قوم کی تقدیر کا فیصلہ کریں۔ قوم ظالموں کا ساتھ نہ دے اور ان لوگوں کو اچھی طرح پہچان لے جنہوں نے وسائل،ساحل،ریکوڈک کا سودا کیا