پشتون بیلٹ کیلئے خصوصی پیکج اورضلع زیارت کے ترقی کیلئے اعلانات کا خیرمقدم کرتے ہیں، نورمحمد دمڑ
زیارت / کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بی اے پی کے مرکزی رہنماء سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس نبزنجو کی جانب سے بلوچستان کے پشتون بیلٹ کے اضلاع کو جنوبی بلو چستان کے اضلاع کی طرز پر خصوصی پیکج دینے، زیارت میں قائد اعظم کیڈٹ کالج کے،زیارت میں ایل پی جی پلانٹ، مونسپل کمیٹی زیارت کو مونسپل کار پوریشن کا درجہ دینے زیارت میں سالانہ زیارت میلہ کاانعقاد کے اعلان اور چیف سیکرٹری کو پوری عمل درآمد کرنے کی ہدایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کے اعلانات سے ضلع زیارت اور پشتون بیلٹ کی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع زیارت کا دورہ کرنے کے دوران پارٹی عہدیداروں، قبائلی معتبرین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا ترقیاتی منصوبوں کے کام اور معیار میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ضلع زیارت، وہرنائی کو آئیڈیل اضلاع بنانے کا عزم کرچکے ہیں، ضلع زیارت و ضلع ہرنائی کو ایسا اضلاع بنائیں گے کہ جس میں تعلیم، صحت، کھیل سمیت تمام شعبوں سے وابستہ سہولیات میسر ہوں، اس امر کے لئے وہ شب و روز محنت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جس طرح صوبائی حکومت بلوچستان میں بلا رنگ و نسل و سیاسی اور لسانی تعصب عوام کی خدمت کر رہی ہے وہ خود بھی حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع زیارت و ہرنائی کے عوام کی بلا رنگ و نسل، قبائلیت اور سیاسی تعصب سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب زیارت و ہرنائی کے دونوں اضلاع کے لوگوں نے ان پر جو اعتماد کیا ہے وہ ان پر پورا اترنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی بھی ان کی اولین ترجیحات کے فہرست میں شامل ہے سنیئرصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو کی جانب سے ضلع زیارت اور پشتون بیلٹ کیلئے اعلانات پرانکا شکریہ ادا کیا ہے دریں اثناء سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دومڑنے اتوار کو اچانک سول ہسپتال کوئٹہ اور ٹراما سنٹر کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے گزشتہ روز زیارت میں ڈائیو بس پرفائرنگ اورچمن میں دہشت گردوں کی جانب سے لیویز چیک پوسٹ پر بم دھماکے میں زخمیوں اور ہسپتال میں صوبے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے داخل مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں کو ہسپتال میں دی جانے والی طبی سہولیات ادویات اور ڈاکٹروں کی جانب سے دیکھ بال کے حوالے سے دریافت کی سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ایم ایس سول ہسپتال کو ڈاکٹر جاوید، ڈائریکٹر ٹراما سینٹر کو ہدایات کی کہ ہسپتال میں داخل تمام مریضوں کو دستیاب طبی سہولتیں فراہمی کو یقینی بنائے سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دومڑ نے ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا سینئر صوبائی وزیر نے ہسپتال میں مختلف ترقیاتی کاموں کابھی معائنہ کیا اور ترقیاتی کاموں میں عدم دلچسپی پر براہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سول ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے پورے صوبے سے لوگ آتے ہے سول ہسپتال کوئٹہ کو جدید سہولیات سے آراستہ کرکے مریضوں کو تمام تر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت تمام تروسائل کو بروئے کارلائے گے انہوں نے ایم ایس سول ہسپتال کو ئٹہ سے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں جوبھی کام ہو وہ انہیں تحریری طورپر لکھا جائے گا اور اس سلسلے میں وزیراعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری کو ہسپتال کے مسائل پوری حل کرنے کیلئے ملاقات کرونگا سے یا دیگر محکموں کے حوالے سے ہو سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں زیرعلاج غریبوں مریضوں کے علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دے تاکہ غریبوں مریضوں کو علاج معالجہ ادویات کے حوالے سے کسی قسم کی مشکلات کاسامنا نہ ہو