نوشکی جاں بحق شخص کے اہل خانہ کو40لاکھ روپے اورتمام سرکاری مراعات دینگے،وزیراعلی بلوچستان
نوشکی (ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اپنے دورہ نوشکی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران دو فروری کو دہشت گردی کے واقع میں جاں بحق بالمیکی برادری سے تعلق رکھنے والے ڈی سی آفس کے ملازم کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور بتایا کہ جاں حق شخص کے اہل خانہ کو سرکاری پالیسی کے تحت چالیس لاکھ روپے اور تمام سرکاری مراعات دینگے۔