حکومت بلوچستان کے حق پر ڈاکہ مارنا چاہتی ہے، بلاول بھٹو

نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کو پانی کی قلت کا سامنا ہے، حکومت ملی تو سب سے پہلے پانی کا مسئلہ حل کریں گے۔ 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

نصیر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پورے ملک میں ترقیاتی منصوبے شروع کرے گی، آبپاشی کے نظام میں پیپلزپارٹی کےعلاوہ کوئی حکومت بہتری نہیں لا سکی۔ موجودہ حکومت بلوچستان کے حق پر ڈاکہ مارنا چاہتی ہے، عمران خان نے عوام کے ووٹ کے حق پر بھی ڈاکہ مارا، کسی سے بھیک نہیں مانگتے اپنے حق کامطالبہ کرتے ہیں، نہ ملا تو حق چھیننا بھی جانتے ہیں۔ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ عوام کو حقوق سے محروم رکھے، ہر سازش ناکام بنائیں گے۔ 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

قبل ازیں ٹھٹھہ میں 27 فروری کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے لانگ مارچ کے اعلان کی تیاری کے سلسلے میں پارٹی کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر ناصر شاہ ،مکیش چاولا، شرجیل انعام میمن سمیت پارٹی کی اعلی قیادت موجود تھی ۔ پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر صادق میمن کے زیر صدارت اجلاس میں ایم پی اے سید ریاض شاہ شیرازی ،حاجی علی حسن زرداری سمیت ٹھٹھہ سجاول کی مقامی قیادت نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے