کشمیر فروش حکمرانوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی حکم پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسہ عام کی شکل اختیار کر لی گئی احتجاجی جلسہ عام سے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر شیخ الحدیث والقرآن مولانا عبدالرحمن رفیق جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا مولانا محمد ایوب ایوبی صوبائی معاون سالار حاجی رحمت اللہ کاکڑ مولانا خدا یدوست مولانا مفتی غلام حیدر مولانا حافظ مسعود احمد حافظ محمد موسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر فروش حکمرانوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ کشمیریوں کی آواز بلند کی ہے موجودہ حکومت نے ایسے نااہل کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنایا ہے جسکو الیکشن کمیشن نے اپنے ہی ضلع سے نکال دیا ہے کشمیر کی آزادی کانفرنسوں سے نہیں بلکے عملی میدان میں نکلنا ہوگاایک قوم کی 70 سالوں سے شہ رگ دشمن نے دبوچ رکھی ہے حیرت ہے وہ قوم پھر بھی زندہ ہے ابھی وقت ہے مسلمان متحد ہو جائیں ورنہ کفر ہمیں ایک ایک کو کر کے مارتا رہے گاامریکہ، اسرائیل اور انڈیا کا اتحاد پاکستان کیلئے چیلنج ہے پاکستانی حکمرانوں کو کشمیر کی آزادی اور بھارت کی دوستی دونوں میں سے ایک کا انتخاب کرناہوگا ہندوؤں کو یہ بتانے کا وقت آگیا ہے کہ ہم مسلمان ہیں اور ہم ہی محمود غزنوی، ظہیر الدین بابر، شہاب الدین محمد غوری عالمگیر کے وارث ہیں ہم کشمیر سمیت جونا گڑھ جیسی مقبوضہ ریاستیں لینے آ رہے ہیں انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر مسئلہ کے حل نکال جائے جمعیت علماء اسلام دنیا کی ہر فورم پر مظوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے مطالبات تسلیم کرنے کے لیے جہد و جہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام انسانیت کی بقا اور سالمیت کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں اقوام متحدہ کا ادارہ صرف مغربی ممالک کے لومڑی بن چکی ہے عالم اسلام کے حکمران اپنے تمام اختلافات کو پس پشت ڈال کر مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے موثر آواز اٹھائے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی بقا مسئلہ پاکستان کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے کٹھ پْتلی حکومت نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے آواز اٹھا نے کے بجائے امریکہ اور مغربی ممالک کا ترجمان بن گئے ہیں انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے امت مسلمہ اتحادو اتفاق سے پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے جمعیت علماء اسلام کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ دن دور نہیں جب مجاہدین اسلام بھارت کی ہر گلی ہر کوچہ ہر اسلام کا پرچم لہراے گے انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسلمان بالخصوص جمعیت علماء اسلام ہر فورم پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے کسی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل مسلط شدہ حکمران اقتدار حاصل کرنے کی بعد عالم کفر کے سامنے بہرے اور گونگے ہوگئے ہیں کشمیر فروش حکمرانوں کو قوم کسی صورت میں معاف نہیں کرے گے موجودہ نااہل کرپٹ حکمران چوکیدار کی شکل میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر ڈاکہ ڈالنے بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی بقا اور اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے تحفظ کیلئے جہد و جہد جاری رکھیں گے احتجاجی جلسہ عام مطالبہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت فوری طور ڈاکٹروں کے مطالبات کو تسلیم کریں بلوچستان کے عوام ہسپتالوں میں بے یارومدد گار ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے فوری طور پر بلوچستان کے عوام پر رحم و کرم کیا جائے