کشمیری ہما رے بھائی ہیں ہما را انکے سا تھ خونی اوردینی رشتہ ہے، ملک سکندر

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر ملک سکندرخان ایڈ وکیٹ نے کہا ہے کہ بھا رت نے جتنا ظلم کشمیریوں پر کیا ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا،کشمیر ی جو اپنے وطن کی آزادی کے لئے قر بانیاں دے رہے ہیں یقینا یہ اس بات کا ثبو ت ہے کہ کشمیر آزاد ہو گا،پاکستان کی 22کروڑ عوام کے دل کشمیریوں کے سا تھ دھڑ کتے ہیں،کشمیری ہما رے بھائی ہیں ہما را انکے سا تھ خونی اوردینی رشتہ ہے ہم انکی ہمیشہ حمایت اور مددجا ری رکھیں گے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو زیارت میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے سا تھ ہو نے والی ناانصافیوں کے خلاف آج پورا پاکستان احتجاج پر ہے اورنہتے کشمیروں پر بھار ت کے مظالم کے خلاف ریلیاں، تقا ریب اور جلسے بھی کئے جا رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی 22کروڑ عوام کے دل کشمیریوں کے سا تھ دھڑ کتے ہیں انہوں نے کہاکہ بھا رت نے جتنا ظلم کشمیریوں پر کیا ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا،اقوام متحدہ کے قرار دادوں کے تحت کشمیریوں کو یہ حق خود ارادیت حاصل ہے لیکن بھا رت نے زور بازو کشمیر پر قبضے کیا ہے،انہوں نے کہاکہ انڈیا کے اپنے آئین کے تحت کشمیریوں کی خصوصی حیثیت تھی اسکو بھی ناجائز اور نا روا طریقے سے ختم کر دیا گیا بھا رت اس خوش فہمی میں ہے کہ وہ اس طریقے سے کشمیر یوں کو اپنے ماؤں تلے روند دے گالیکن یہ ناممکن ہے،انہوں نے کہاکہ جس قو م کو جتنا دبایا جا تا ہے وہ اتنا ہی بہتی ہے انہوں نے کہاکہ کشمیر ی جو اپنے وطن کی آزادی کے لئے قر بانیاں دے رہے ہیں یقینا یہ اس بات کا ثبو ت ہے کہ کشمیر آزاد ہو گا انہوں نے کہاکہ کشمیری ہما رے بھائی ہیں ہما را انکے سا تھ خونی، دینی رشتہ ہے ہم انکی ہمیشہ حمایت اور مددجا ری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ کشمیر آزاد ہو گا پوری قوم کشمیریوں کی آزادی کی جدو جہد میں انکے سا تھ کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے