کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرکے ہی رہے گی،گورنر بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کی قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کوئٹہ میں ایک ریلی نکالی گئی۔جس میں رکن قومی اسمبلی منورہ منیر بلوچ،کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمان اور دیگر صوبائی و ضلعی حکام کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندیاور دیگر شہری بھی شریک ہوئے ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیااس موقع پر ریلی کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے حق اور "کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعرے بھی لگائے، کوئٹہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلی گورنر ہاوس کے احاطے سے نکالی گئی جو کہ زرغون روڈ پر فیاض سنبل چوک سے واپس گورنر ہاوس پر اختتام پزیر ہوئی اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کی طرح صوبہ بلوچستان کے عوام بھی مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف باہر نکل آئے ہیں اور انٹرنیشنل کمیونٹیز کو بھی آگے آنا ہوگااور عنقریب کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرکے ہی رہے گی انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سمیت ہمارابچہ بچہ یہی آواز بلند کرتا ہے کہ ہم کشمیر کے ساتھ ہیں بھارت معصوم کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری کو اس ظلم کا نوٹس لیناچاہئے انہوں نے کہاکہ ہمارا بھارت کو پیغام ہے کہ ہم کشمیریوں پرمظالم روک کر رہیں گے۔