حکمرانوں کی غلط و ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک سیاسی و معاشی بحرانوں کا شکار ہیں، رحمت صالح بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے دو روزہ اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ کوئٹہ منعقد ہوا۔اجلاس سے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ صوبائی جنرل خیر بخش بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی غلط و ناقص پالیسیوں کیوجہ سے ملک سیاسی معاشی سماجی اور خارجی طور پر بحرانوں کا شکار ہیں۔عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال نے ملک کو دیوالیہ پن کی طرف دھکیل دیا ہے۔ملک کو عملاً آء ایم ایف کے سپرد کیا گیا ہے۔اور سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا ذیلی ادارہ بناکر ملک کو کنٹرول کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی ناکامی کو چھپانے اور ملک کی معاشی دیوالیہ پن کو دور کرنے کیلیے بلوچستان کی قیمتی وسائل ریکوڈک کو فروخت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔اور اس کوشش میں نہ صرف بلوچستان حکومت بلکہ اپوزیشن بھی مجرمانہ کرادر ادا کرتے ہوئے مکمل طور پر ملوث ہیں۔نیشنل پارٹی واضح طور پر حکمرانوں کو باور کراتی ہے کہ ریکوڈک بلوچ قوم کی ملکیت ہے اور اس ملکیت پر نیشنل پارٹی کسی قسم کا سمجھوتا کرنے کو قومی اہداف سے روگردانی کی مترادف سمجھتی ہے۔اس لیے حکمرانوں کو اپنی بلوچ و بلوچستان دشمن پالیسیوں کو بند کرنا ہوگا کیونکہ نیشنل پارٹی ان کی منفی و مکروہ عمل کو اجاگر کرتے ہوئے ریکوڈک کو انقلابی سیاسی جمہوری مزاحمتی تحریک سے روکے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بلدیاتی حلقہ بندیوں میں حکومتی اراکین کو نوازنے کیلیے بیضبطاگیوں سے کام لیا گیا ہے۔جن کو نیشنل پارٹی مسترد کرتی ہے۔بلدیاتی حلقوں بندیوں میں عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے ان کو عوام کے مطابق تشکیل دینے کیلیے نیشنل پارٹی ہر ممکن کوشش کریں گی۔نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر نے پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں اور اداروں کی فعالیت کو پارٹی کی مضبوطی اور خاصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی مکمل یقین رکھتی کہ بلوچ اور بلوچستان کی قومی وسائل پر حق حاکمیت اور قومی جدوجہد کو منظم و قومی جماعت ہی تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔نیشنل پارٹی کی تنظیمی ڈھانچہ،اندرونی جمہوری عمل اور قومی فکری و نظریاتی سیاسی ورثہ قومی جماعت پر مکمل بارآور آتی پے۔اس لیے پارٹی کی صوبائی عہدیداران پارٹی کی ضلعی تنظیموں کی فعالیت میں کردار ادا کریں۔ اجلاس میں صوبائی نائب صدر خورشید رند مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی سیکرٹری آغا گل صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ صوبائی لائرز سیکرٹری جلیل لانگو ایڈوکیٹ صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ صوبائی فنانس سیکرٹری عبید لاشاری صوبائی ادب و ثقافت سیکرٹری میر اشرف علی مینگل صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ صوبائی کسان سیکرٹری عبدالغنی بلوچ صوبائی لیبر سیکرٹری منظور راہی بلوچ صوبائی سیکرٹری برائے ماہی گیری آدم قادر بخش بلوچ، ریجنل سیکرٹری نصیر آباد میران بلوچ ریجنل سیکرٹری نوشکی فاروق بلوچ بی ایس او پجار کے صوبائی صدر بابل ملک بلوچ ممبران ورکنگ کمیٹی انیل مسیح بلوچ نواز بلوچ نثار مشوانی شاری ابولحسن بلوچ روات بلوچ ں لخ شیر قاضی یار محمد بنگلزئی محمد خان سیلاچی محسن بھٹو سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔اجلاس کل دوبارہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے