ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کا 09 فروری کو احتجاجی ریلی نکالنے اوراحتجاجاً وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کر نے اعلان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے 09 فروری کو سول ہسپتال کوئٹہ سے احتجاجی ریلی نکالنے اوراحتجاجاً وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کر نے اعلان کر دیا۔یہ بات انہوں ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پچھلے چارمہینوں سے احتجاج پر بیٹھے ہیں، حکومت معاملات کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے معاملات حل کرنے میں حکومتی غیرسنجیدگی کے حوالے سے اپوزیشن کو بھی بارہا آگاہ کر چکے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومتی اراکین، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اپوزیشن سمیت سب اس بات کے گواہ ہیں کہ ہم نے ہمیشہ مذاکراتی عمل کو نتیجہ خیز بنانے کی کوشش کی ہے حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے منگل 01 فروری تک کی مہلت مانگ رکھی تھی، مدت پوری ہوئی مگر حکومتی مذاکراتی نے نہ میٹنگ بلائی اور نہ ہی رابطہ کیاگیا انہوں نے کہاکہ حکومتی غیرسنجیدگی کے پیش نظر 09 فروری بروز بدھ کو سول ہسپتال کوئٹہ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اواحتجاجاً ریڈزون کا رخ کرکے وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع پیش آیا تو اس کا ذمہ دار حکومت وقت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان ہوں گے صوبے بھر کے تمام ینگ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے عہدیداران اور ممبران اس گرینڈ احتجاجی ریلی میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے