زیارت میں ٹوارزم کا فروغ اوروسعت ہماری اولین ترجیح ہے،میرعبدالقدوس بزنجو

زیارت(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ زیارت میں سیاحت کافروغ اور وسعت ہماری ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے زیارت ویلیو ایڈڈ پلان جناح کیمپ فیزI کا افتتاح کرتے ہوئے کیا زیارت ویلیو ایڈڈ پلان 646.01 ملین کی لاگت سے مکمل ہوا۔تقریب سے سینئرصوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دمڑ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کورنارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ،چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا صوبائی وزراء اپوزیشن لیڈر بھی موجود تھے۔تقریب سے وزیر اعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیارت میں ٹوارزم کا فروغ اوروسعت ہماری اولین ترجیح ہے زیارت میں دنیا کے دوسرے نمبر پر صنوبر کے جنگلات ہیں کوئٹہ سے زیارت سنجاوی تک گیارہ ارب روپے کے روڈ کا جلد افتتاح کریں گے،سٹی گورنمنٹ کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس سے زیارت کو سیاحتی شہر کے طور پر ترقی دی جائے گی۔ سیاحت کے لیے بھی خطیر رقم رکھی گئی ہے۔انہوں نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ گیس پریشر کو ٹھیک کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں،پائپ لائن کا گیج بھی کم ہے اس کا سروے کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ صنوبر کے تحفظ کیلئے زیارت میں ایل پی جی پلانٹ لگایا جائے گاتاکہ جنگلات کی کٹائی ختم کی جائے زیارت کے عوام اور انتظامیہ سے بھی درخواست ہے کہ وہ زیارت آنے والے سیاحوں سے نرمی اور شفقت والا رویہ رکھیں تاکہ زیارت کا امیج مزید بہتر ہوسکے زیارت سیاحت کے لیے پر فضا ء مقام ہے زیارت سے واپس جانے والے سیاح زیارت کا مزید اچھا تاثر لے کر جاسکیں۔انہوں نے کہا آج زیارت بازار کے لوگوں سے ملا اور ان کو باور کرایا کہ آئندہ نہ بازار بند ہوگا اور نہ روڈ بند ہوگا،انہوں نے کہا وفاقی حکومت،صوبائی حکومت،پاک فوج،ایف سی زیارت کی ترقی کے لیے ایک پیج پر ہیں۔تقریب سے سینئر صوبائی وزیر خزانہ نور محمد دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع زیارت میں سیاحتی مقامات کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔وزیر اعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو،کمانڈر12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی،انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کورنارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ نے ضلع زیارت کی ترقی کے لیے جو کردار ادا کیا ہے اس پر میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعلی بلوچستان نے قائد اعظم کیڈٹ کالج،ایل پی جی پلانٹ،میو نسپل کارپوریشن کی منظوری کا اعلان کرکے ہمارے دل جیت لیے ہیں اور جس طرح وزیر اعلی بلوچستان بازار میں عوام سے ملے اس پر میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔بعدازاں وزیراعلیٰ نے جناح کیمپ ون میں رہائشی سہولتوں، ہوٹلوں اور دکانوں کا معائنہ بھی کیا سیکرٹری مواصلات ڈاکٹر عمر بابر نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے