پی ڈی ایم کے تحریک کامیابی کے جانب گامزن ہے عوام دشمن حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ٗ ملک سکندر خان ایڈووکیٹ،ملک نصیر احمد شاہوانی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ پی ڈی ایم بلوچستان کے صوبائی صدر رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی جمعیت علماء اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے تحریک کامیابی کے جانب گامزن ہے موجودہ نااہل مسلط شدہ حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف پی ڈی ایم کے تحریک جاری رہے گی عوام دشمن حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی میں جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کے زیراہتمام عظیم الشان مجلس عمومی کے اجلاس بسلسلہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت یونٹ کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی نے کی اجلاس کا ایجنڈا یونٹ کے ناظم عمومی مولانا راز محمد محمد حسنی نے پیش کیا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت یونٹ کے نائب امیر مولانا عبدالباقی نے حاصل کی اجلاس سے مولانا محمد صادق مولانا مفتی عبدالوہاب مولانا عبدالباقی مولانا قسیم مولانا محمد نسیم مدنی اور مولانا شیر محمد حقانی نے بھی خطاب اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ رکن صوبائی اسمبلی پی ڈی ایم کے صوبائی صدر ملک نصیر احمد شاہوانی نے کہا کہ تبدیلی کی دعوے دار حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تبدیلی کے نام پر ملک میں مہنگائی بدامنی اور لاقانونیت کا راج ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے تحریک ملک اور بلوچستان کے ترقی وخوشحالی کیلئے جہدوجہد جاری رکھیں گے پی پی ڈی ایم پاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 74 سالوں سے بلوچستان کو محروم اور پسماندہ رکھا گیا پی ڈی ایم بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے اسبلی کے فلور پر موثر انداز میں آواز اٹھائی گی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بلوچستان کے عوام کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کو کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گی بلوچستان کے عوام کے جائز حقوق کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بالخصوص صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر میں عوام زندگی کے ہر قسم بنیادی سہولیات سے محروم ہے بلوچستان سے نکالنے والے گیس سے اپنا ہی صوبہ کے عوام محروم ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کو کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گی انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت بلوچستان کے عوام کو محرومیوں کی طرف دیکھلا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان مسائلستان بن چکا ہے بلوچستان کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے آخر میں تمام شرکاء اجلاس کو پرتکلف عصرانہ دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے