وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) پاکستان کے سیکریٹریٹ میں مولانا عبدالقادر لونی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو جمعہ کے روز جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) پاکستان کے سیکریٹریٹ گئے جہاں انہوں نے پارٹی کے امیر مولانا عبدالقادر لونی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کوئٹہ اور چمن میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہو نے والے جے یو آئی (نظریاتی) کے کارکنوں کی تعزیت کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی انہوں نے شہداء کے لواحقین اور پارٹی رہنماؤں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ حکومت شہداء کے خاندانوں اور زخمیوں کی بھرپور معاونت کریگی اور حکومتی پالیسی کے تحت انہیں جلد معاوضوں کی ادائیگی کر دی جائے گی جسکے لئے محکمہ داخلہ اور انتظامیہ کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے پارٹی رہنماؤں کی جانب سے ہمدردانہ رویہ اور معاونت کی یقین دہانی پر وزیراعلء کا شکریہ ادا کیا گیا اس موقعہ پر وزیراعلء کی دستار بندی بھی کی گئی قبل ازیں پارٹی سیکریٹریٹ پہنچنے پر وزیراعلیٰ کا پر تپاک خیر مقدم کیا گیا۔