صوبائی حکومت عوام کی جان و مال اور روزگار کے تحفظ کو یقینی بنائے گی، میر عبد القدو س بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیرا علیٰ بلو چستان میر عبد القدو س بزنجو نے چمن میں لیویز فورس کی چیک پوسٹ پر ہو نے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذ مت کر تے ہوئے کہا ہے کہ چمن جیسے تجارتی شہر کو دہشت گردوں نے اپنا نشانہ بنایا صوبائی حکومت عوام کی جان و مال اور روزگار کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ وزیراعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے علا قے کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کریں گے انہوں نے دھماکے میں ہو نے والے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے